0

پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس سے انکارنہیں کر سکتے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی تبدیل ہوچکا ہے، شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے بعد کام بہتر ہورہے ہیں، جگہ جگہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور چند ہونے والے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر تھا، کراچی کیعوام تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو پہچان چکیہیں، عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا، ہمارے پاس وسائل کم ہیں،وفاق ہمیں اپنا حق نہیں دے رہا، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ شہر کو دیا گیا 11 سو ارب کے پیکیج کا کیا ہوا؟ سندھ نے اپنے وسائل سے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا ہے، ہم شہر کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں