0

افغانستان سے بھارت کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا، ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال غیر متوقع تھی، پاکستان میں نے پہلے ہی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے تھے، پاکستان نے بار ڈر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پہلے ہی کیے ہیں، سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے، ہم نے وہ اقدامات کیے جو پاک افغان بارڈر کے لیے بہترین تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ، افغانستان میں15اگست کے بعد تیزی سیتبدیلی آرہی ہے، 15اگست کے بعد افغان بارڈر متعدد بار بند اور کھولا گیا، افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں پاکستان میں امن کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے اور سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں، چیک پوائنٹس پر دستے تعینات کیے، سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روک دی گئی ہے، پاک افغان بارڈر پر اس وقت صورت حال نارمل ہے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں