0

افغان باشندوں کے دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں، وزیرداخلہ


لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہو چکاہے، چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورٹریڈ جاری ہے، ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے، افغانستان سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں، فی الحال اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی، کابل سے آنے والے سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا ہے، افغان باشندوں کے دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزا دینے کو تیار ہیں، امریکی،جرمن ،برطانوی سمیت تمام ممالک کیسفارتکاروں کو بھی ویزا دینے کے لئے تیار ہیں، غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21 روز کا ٹرانزٹ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں