0

خواب دیکھنا دماغ کیلیے فائدہ مند ہے، تحقیق


کیوٹو: جاپانی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات سے دریافت کیا ہے کہ خواب دیکھتے دوران دماغ کو آکسیجن اور فرحت بخش غذائی اجزا کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ سے فاسد مادوں کی صفائی میں بھی بہتری آتی ہے۔آج یہ بات ثابت شدہ ہے کہ انسانوں کے علاوہ کئی جانور بھی سوتے میں خواب دیکھتے ہیں۔خواب دیکھنے کی وجہ سے نیند میں انسانوں اور جانوروں کے بند پپوٹوں میں حرکت کرتی ہوئی آنکھیں صاف دکھائی دیتی ہیں جن سے خوابیدہ حالت کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔میڈیکل سائنس میں (سوتے دوران) آنکھوں کی اس تیز حرکت کو ریپڈ آئی موومنٹ (REM) بھی کہا جاتا ہے جو خوابیدہ حالت کی مخصوص نشانی کا درجہ بھی رکھتی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں