0

طالبان کی جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کیلیے صلاح مشورے جاری


کابل: طالبان نے جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے اور حکومت میں نئے چہروں سمیت تمام قبائل سے تعلق رکھنے والے رہنماں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ عرب ٹی وی (الجزیرہ) کی رپورٹ کے مطابق طالبان افغانستان میں ایک منظم نگراں حکومت تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، مستقبل کی حکومت کی تشکیل اور وزرا کو نامزد کرنے کے لیے سپریم لیڈر شپ کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت میں ملک میں موجود تمام گروپوں اور قبائلی پس منظر سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہوں گے اور حکومت میں نئے چہرے بھی ہوں گے جن میں تاجک اور ازبک قبائلی رہنما شامل ہیں لیکن نگران حکومت کی مدت فی الحال واضع نہیں ہے البتہ افغان حکومت میں ایک امیرالمومنین کا انتخاب بھی کیا جائے گا جو ملک کا سربراہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں