0

عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری، ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے اور ان کی معاونت کو یقینی بنائے۔شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیئم، ڈنمارک، سویڈن اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے حالیہ روابط سے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں