0

سانحہ مہران ٹان مقدمہ درج، ورثا کو 10 لاکھ فی کس دینے کا اعلان


کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے سانحہ مہران ٹان میں 16 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ بلڈنگ مالک، فیکٹری مالک، منیجر، 2 سپروائزر اور چوکی دار کے خلاف درج کرلیا تاہم کسی کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے بتایا کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے جمعہ کی صبح سفری بیگ بنانے والی فیکٹری میں ہول ناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 1182 سال 2021 ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق آرائیں کی مدعیت قتل خطا کی دفعہ 322/34 کے تحت درج کرلیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ میں عمارت کے مالک فیصل، فیکٹری کے مالک علی، مینجر عمران زیدی، 2 سپروائزر ظفر اور ریحان کے علاوہ چوکی دار سید زریں کو نامزد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں