0

عمران خان کی یہ پہلی اور آخری حکومت ہے، بلاول بھٹو


ٹنڈو الہیار: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام جانتے ہیں کہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے اور کیسے حقوق چھینے جاتے ہیں۔ٹنڈو الہیار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھی غیرجمہوری اور سلیکٹڈ حکومت آتی ہے عوام سے ان کے حقوق چھینے جاتے ہیں، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے بے روزگاری شروع ہوئی، مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا ہے، پہلے دن سے اس ملک کے غریب عوام اس حکومت کے نشانے پر تھے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری میں اضافہ جو اس حکومت میں ہوا ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے، سلیکٹڈ حکومت عوام پر ہر طرف سے حملہ آور ہے، عوام کے جمہوری حقوق اور روزگار پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں، حکومت عوام کے معاشی قتل پر اتر آئی ہے، اسٹیل ملز کے دس ہزار خاندانوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے، ایف آئی اے میں کام کرنے والے ہزاروں افراد کو نکال دیا گیا، نوجوان کو روزگار کا موقع نہیں مل رہا، اور جن لوگوں کے پاس روزگار ہے اسے ختم کیا جارہا ہے، پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چل رہے ہیں سندھ ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں