0

پی ڈی ایم کا اجلاس؛ اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویزپر غور


کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس جاری ہے۔نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت (ن) لیگی کے وفد کے علاوہ اجلاس میں ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاو، محمد زبیر اور ثنا بلوچ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جب کہ بی این پی کے نواب اختر مینگل اجلاس میں شریک نہیں۔اجلاس میں اتوار کو پی ڈی ایم کے جلسے اور حکومت کے خلاف حکمت عملی کی تیاری پر غور کیا جارہا ہے۔ بی این پی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے تجویز دی گئی کہ اپوزیشن اتحاد کو اب جلسے جلوسوں اور اجلاسوں سے آگے بڑھنا ہوگا، دونوں جماعتوں نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان اسمبلی سے اپوزیشن استعفے دے دے، اجلاس کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں