0

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا


کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کااعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے۔کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام نے (ن) لیگ کے بعد عمران خان کی کارکردگی بھی دیکھ لی، پاکستان کیعوام تبدیلی کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، دھاندلی زدہ نظام کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات جلد کرائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں