0

بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں نہ پھیلائے، رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، وسیم اکرم


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیئرمین پی سی بی بننے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کے لیے رمیز راجہ کی نامزدگی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔اپنے وقت کے مایہ ناز فاسٹ باولر وسیم اکرم نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا پر جھوٹی خبر شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں