0

حکومت سازی کیلیے امیر طالبان کی سربراہی میں اجلاس، اہم اعلانات متوقع


قندھار: طالبان کے امیر ہبت اللہ اخوندزادہ کی سربراہی میں قندھار میں جاری حکومت سازی کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں نئی حکومت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار میں طالبان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری اجلاس تین دن بعد ختم ہوگیا۔ اجلاس کی سربراہی امیرِ طالبان ہبت اللہ اخوندزادہ نے کی جب کہ ملا عبدالغنی برادر سمیت اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ترجمان طالبان نے ٹوئٹر پر اجلاس کے اختتام پذیر ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ قندھار میں ہفتے کے روز شروع ہونے والا امارت اسلامیہ کی سپریم لیڈر کونسل کا تین روزہ اجلاس آج ختم ہوگیا جس میں سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں