0

دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان سمجھ چکے ہیں کہ وہ غیر ملکی حمایت کے بغیر نہیں چل سکتیاور دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوتی رہی ہے، دورے سے افغانستان کی حقیقی صورتحال کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا، افغانستان میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشرف غنی حکومت افغانستان میں سب اچھا ہے کی تصویرپیش کررہی تھی، حقیقت ہے کہ وہ غلط بیانی اورجھوٹ بول رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فوری طورپرسنبھل نہ سکے اورگرگئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حتی کہ جب طالبان کابل میں داخل ہوئے تو انہیں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، طالبان قیادت کے حالیہ بیانات مثبت اورحوصلہ افزا ہیں، جلد طالبان اپنی خواہشات کا اعلان کردیں گے۔ عالمی برادری زمینی حقائق کا اندازہ کرکے مستقبل کے راستے کا انتخاب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں