0

عدالت شہبازشریف کے خلاف کیس روزانہ سنے تو وہ جیل میں ہوں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عدالت شہباز شریف سے متعلق کیس کو روزانہ سنے تو وہ جیل میں ہوں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، افغان عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، دعاگوہیں کہ افغانستان میں امن واستحکام کاسورج طلوع ہو۔ افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کاحق ہے، ہم افغان عوام کے لئے جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا نے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ انخلا میں مدد دیں گے، افغانستان سے نیٹو ممالک کے 10 ہزار 302 لوگ پاکستان آئے تھے، 155امریکی آئے تھے جن میں 42 اب بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ جو پاکستانی خاندان افغانستان سے نکلنا چاہتے تھے انہیں واپس لے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں