0

پاکستانی کمپنیوں نے ابوظہبی میں تیل و گیس کی تلاش کیلیے ٹھیکا حاصل کرلیا


کراچی: پاکستان کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے ابوظہبی میں سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 6223 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط بلاک فائیو حاصل کرلیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی قیادت میں قائم کردہ کنسورشیم نے ابوظہبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک 5 حاصل کرلیا۔ یہ آف شوربلاک 6223 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور ابوظہبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔کنسور شیم میں شامل پی پی ایل دریافتی مرحلے میں آپریٹر ہے جب کہ دیگر کمپنیوں میں تین بڑی پاکستانی ای اینڈ پی کمپنیاں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں