0

سید علی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک، بھارت نے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو لگادیا


سری نگر: کشمیر کی آزادی کے سب سے معتبر اور بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ بھارت نے اس موقع پر بھی کشمیریوں کو آواز دبانے کے لیے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کو نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا، انہیں ان کے 2 بیٹوں ڈاکٹر سید نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی نے لحد میں اتارا۔حریت رہنماں اور عوام کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت سے روکنے کے لیے جامع مسجد اور سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور محلے دار ہی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرسکے۔ تاہم اس دوران بھی کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں