0

ہائیکورٹ کاکمشنر کراچی کو1 ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم


کراچی میں دودھ ڈیڑھ سو روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں، ندیم شیخ ایڈوکیٹ۔(فوٹو: فائل)سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل بینچ کے روبرو دودھ کی زائد قیمت پر فروخت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔کمشنر کراچی نوید احمد شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دودھ تو 1 سو 50 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کمشنر کراچی پڑھے لکھے، اچھے افسر ہیں، یقین ہے نئی قیمت کا تعین کر لیں گے۔ دودھ کی نئی قیمت سے متعلق کمشنر کراچی نے عدالت کو یقین دہانی کرادی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ایک ماہ دے دیں، نئی قیمت کا تعین کر دوں گا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ کے اندر اندر دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں