0

مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے، عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن بھی جیتے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے مفاد پرست لوگ جمع ہیں جن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں