ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔گوجرانوالہ کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری میگا ایونٹ میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، حیدرعلی نے پانچویں باری میں55.26 میٹر تھرو کی جب کہ یوکرین کے مائی کولا زیب نائک نے سلور اور برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے برانز میڈل جیتا۔
