0

پاکستان میں پہلی بار بچوں کی بے ترتیب دھڑکنوں کا علاج


کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی (بچوں میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں) سے متعلق پاکستان کے پہلے پروگرام کا آغاز کرکے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ترجمان این آئی وی ڈی کے مطابق، سکھر میں رہائش پذیر 8 سالہ بچہ دل دھڑکن کی بیماری میں مبتلا تھا جس کا دل 200 دھڑکن فی منٹ کی رفتار سے دھڑکنے لگتا تھا۔اس بچے کا این آئی سی وی ڈی کراچی میں الیکٹروفزیالوجی اسٹڈی اینڈ ابلیشن پروسیجر بالکل مفت کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں یہ پروسیجر کسی چھوٹے بچے پر کیا گیا۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ڈاکٹر محمد محسن کی نگرانی میں حاصل کی گئی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں