0

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش؛ کئی علاقے بجلی سے محروم


کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں جاری تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ آج ایک بارپھرجاری رہا۔ شہرمیں گلستان جوہر، موسمیات، آئی آئی چندریگرروڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، سعدی ٹان، کورنگی، گلشن اقبال اورملیرمیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی جب کہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلبہ بھی جاری رہا۔بارش کے باعث شہرکے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں