0

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا


پاکستان کے محمد انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔اٹلی کے شہر روم میں انعام بٹ بیچ ریسلنگ ولرلڈ سیریز کی نوے کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو ہراکر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے تین صفر سے کامیابی پاکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے پہلے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے یہ فائٹ بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں