0

دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والی اسمارٹ شرٹ بنا لی گئی


ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی سائنس دانوں نے لچک دار کاربن نینو فائبر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی قمیص ایجاد کرلی ہے جو اپنے پہننے والے کے دل کی دھڑکنوں پر مسلسل نظر رکھ سکتی ہے۔یہ ذہین قمیص رائس یونیورسٹی کے ماہرین کی قیادت میں کئی امریکی جامعات کے اشتراک سے تقریبا دو سال میں تیار کی گئی ہے۔ریسرچ جرنل نینو لیٹرز کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اس ذہین قمیص کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج نینومیٹر جتنے چوڑے، لچک دار کاربن ریشوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لپیٹ کر ایک ایسا دھاگہ تیار کرنا تھا جس میں سے بجلی گزر سکے اور اسے لباس کی سلائی میں استعمال بھی کیا جاسکے۔اس مقصد کیلیے بال سے بھی زیادہ باریک، صرف 22 مائیکرومیٹر جتنی چوڑائی والے سات کاربن ریشوں کو ایک دوسرے کے گرد بل دے کر ان کے بنڈل بنائے گئے، اور پھر ایسے تین بنڈلز کو آپس میں لپیٹ کر کاربن نینو فائبر والا دھاگہ تیار کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں