0

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد


اسلام آباد: ملک بھر میں 12 ستمبر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مقف ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں