0

50 برس کے دوران موسمیاتی آفات میں 5 گنا اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ


جینیوا: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ گزشتہ 50 برس میں موسمیاتی آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوگیا ہے۔اگرچہ چند دنوں قبل اقوامِ متحدہ کے تحت بین الاقوامی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی ( آئی پی سی سی) کی تفصیلی رپورٹ شائع کی گئی تھی لیکن اب موسمیاتی آفات کی ایک علیحدہ رپورٹ منظرِ عام پرآئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں بگڑے ہوئے شدید موسم کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اگرچہ اس رپورٹ کو آئی پی سی سی کی چھٹی دستاویز کے گیارہویں باب میں بھی شامل کیا گیا ہے لیکن اقوامِ متحدہ نے اسے علیحدہ سے بھی جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے انسانی مداخلت سے ہر موسم کا مزاج شدید ہوچکا ہیاور یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں