0

سندھ حکومت کی بینک جانے والوں کیلیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی کرنے کی تجویز


کراچی: سندھ حکومت نے بینک جانے والوں کیلیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی کرنے کی تجویز دے دی۔حکومت سندھ نے بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے لئے این سی او سی کو خط لکھ دیا، سندھ میں ریسٹورینٹ اور ہوٹلز کا رخ کرنے والے شہریوں کو بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو مراسلے میں کہا ہے کہ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، تمام بینک اور پوسٹ آفیسرز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں، سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں کسٹمرز کو خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں