0

منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے واٹس ایپ کا خصوصی فیچر


سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اینی میٹڈ اسٹیکر شامل کردیا۔ نقب زنی کی واردات پر مشتمل نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ نے دنیا بھر میں ناظرین کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ واٹس ایپ نے منی ہائیسٹ سیزن 5 کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اینڈروئیڈ اور آئی فو ن کے صارفین کے لیے اسٹیکر ہائیسٹ پیک لانچ کردیا۔واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ روز ہی منی ہائیسٹ کے شہرہ آفاق ماسک اور کرداروں پر مشتمل اینی میٹڈ اسٹیکر پیک متعارف کروایا ہے۔اگر آپ منی ہائیسٹ کے دیوانے ہیں تو پھر فورا اسے ڈان لوڈ کریں اور اگر آپ اسے واٹس ایپ کے اسٹیکر اسٹور پر تلاش نہیں کر پا رہیتب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ اس ڈیپ لنک کے ذریعے واٹس ایپ کے اندر ہی کھلنے والے اسٹیکر پیک کے شارٹ کٹ کے ذریعے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں