0

وزیراعظم کا افغانستان کی صورتحال پر سعودی اور امارتی ولی عہد سے رابطہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کی صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے، صرف جامع سیاسی تصفیہ کے ذریعے ہی افغانستان کے لوگوں کو تحفظ اور امن فراہم کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی معاشی مدد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہییے، افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ولی عہد کو مبارکباد پیش کی، وزیراعظم نے ایکسپو 2020 کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں