0

کسی کو امید نہیں تھی طالبان اتنی جلدی افغانستان پر قبضہ کرلیں گے، شیخ رشید


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا کی سیاست ہل کررہ گئی ہے کسی کو امید نہیں تھی کہ طالبان افغانستان پر اتنی جلدی قبضہ کرلیں گے۔
طورخم ٹرمینل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس خطے میں تبدیلی آنے والی ہے، یہ خطہ اہم ہونے والا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک نیا بلاک بھی بن جائے، ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے، ہم اس خطے میں اہم کردار ادا کریں گے، افغانستان کا استحکام ہمارا استحکام اور اس کی ترقی ہماری ترقی ہے، حالات بہتر ہوں گے تو ہر طرف بہتری ہوگی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی سیاست ہل کررہ گئی ہے کسی کو امید نہیں طالبان اتنی جلدی قبضہ کرلیں گے، دنیا افغانستان کے مسئلے کو سمجھے، بھارت کس منہ سے پروپیگنڈا کررہاہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے افغان دورے پر بھارتی میڈیا واویلا کررہا ہے، کیا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے، جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پردبا ڈالناچاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں