0

کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں 4 اہلکار شہید، 20 زخمی


کوئٹہ: مستونگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور20 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے فورسز کی گاڑی سے خود کو ٹکرادیا، بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ مستونگ روڈ پر خود کش دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جب کہ خودکش بمبار نے مکمل ریکی کرنے کے بعد خود کو فورسز کی گاڑی سے ٹکرایا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں