0

کولیسٹرول گھٹانے والی غالبا سب سے مثر اور مہنگی دوا کی منظوری


لندن: ہم ایک عرصے سے کولیسٹرول گھٹانے والے ٹیکوں کے متعلق سنتے آرہے ہیں جسے انسلیسیرین کا نام دیا گیا ہے۔ بہت جلد اس گیم چینجر انجیکشن کو برطانیہ میں ہزاروں افراد پر آزمایا جائے گا۔ برطانیہ نے باضابطہ طور پر اس کی منظوری دیدی ہے۔پہلے مرحلے میں اسے 30 ہزار افراد کو لگایا جائے گا۔ سال میں دو مرتبہ انجیکشن کی خوراک کی مجموعی قیمت 3600 سے 6000 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی نووارٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ دوا ایسے مریضوں پر آزمائی جائے گی جو ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی طویل تاریخ رکھتے ہیں یا پھر فالج کے چھوٹے بڑے حملوں سے گزرچکے ہیں۔بعض مریض ایسے ہوتے ہیں جو دل کے عارضے میں گرفتار ہونے یا فالج کا تلخ تجربہ جھیلنے کے باوجود بھی کولیسٹرول کم نہیں کرپاتے کیونکہ ان پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی اور وہ مسلسل مضر کولیسٹرول کی بڑی مقدار اپنے خون میں لئے پھرتیہیں۔ یہ دوا نووارٹس کمپنی نے بنائی ہے جس کی بدولت کئی ہزار افراد کی جانیں بچانا ممکن ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں