0

گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کو 25 اور انعام بٹ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان


لاہور: گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کیلیے 25 اور انعام بٹ کیلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے ریسلر انعام بٹ کو ورلڈ بیچ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ انعام بٹ آپ پاکستان کا فخر ہیں اور آپ جیسے باہمت نوجوان پاکستان کی شان ہیں،بیچ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پرریسلر انعام بٹ کو10لاکھ روپے اورپیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو25لاکھ روپے کا انعامات دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں