0

افغان عوام طالبان کیخلاف ملگ گیر بغاوت کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، احمد مسعود


کابل: افغانستان میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے افغان عوام سے طالبان کے خلاف ملک بھر میں قومی بغاوت کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے پریس کانفرنس میں پنجشیر میں احمد مسعود کی فوج کو شکست فاش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجشیر میں گورنر ہاوس سمیت پوری وادی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔طالبان کے اس دعوے کو قومی مزاحمت فورس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسترد کردیا گیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر ہی احمد مسعود کا ایک آڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے تاحال جنگ جاری رہنے کا دعوی کیا ہے۔قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے آڈیو بیان میں افغان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت شروع کی جائے اور یہ تب تک جاری رہے جب تک ملک میں انصاف، عدل اور مساوات قائم نہیں ہوجاتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں