0

سندھ حکومت بظاہر بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور وزیر بلدیات ناصر شاہ پیش ہوئے۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 218 اور 212 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بھی 120 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہیں، لیکن سندھ حکومت نے مردم شماری کے حتمی نتائج آنے تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں