0

مستونگ اور گوادر واقعات میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے دونوں دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں، ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے، پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے، اور بھارتی میڈیا پاکستانی وفد کے دورہ افغانستان پر واویلا مچارہا ہے، پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا تو بھارت میں بے چینی پیدا ہوئی، بھارتی میڈیا کو دیکھ کر ہنسی آئی، ایسا لگ رہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان نہیں بھارت گئے ہیں اور بھارت کے پیٹ میں درد ہے، دو دن تک جنرل فیض حمید انڈین میڈیا پر چھائے رہے، پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں کی ایجنسیوں کے افراد افغانستان جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں