0

نیب کی شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے ضبطی کی کارروائی


لاہور: نیب نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا۔ نیب نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے نیب نے ملزمان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلے بھی جاری کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ ایکسائز پنجاب، محکمہ کوآپریٹو، اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی، ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود گاڑیوں، پلاٹس، رہائشی مکانات اور کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں