0

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض نے ملا برادر سے بھی ملاقات کی، ترجمان طالبان


کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر آئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل کے دوران طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سربراہ آئی ایس آئی کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات میں کابل ائیر پورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس پر ہم نے برادر اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنا نظامِ عمل ترتیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں