0

یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے


اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ 1965 کی جنگ میں دشمن کی عبرت ناک شکست اور پاک فوج کی شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، اسی مناسبت سے یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لیے اہم تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔یوم دفاع کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے جب کہ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں