0

مریم نواز اور بلاول صرف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بن سکتے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول صرف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں غریبوں سے زمینیں حاصل کرکے ان کا استحصال کیا گیا، کابینہ نے اسلام آباد میں زمینوں کیحصول اورالاٹمنٹ کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے،ان کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ کابینہ نینیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے لئے 21 کروڑ اضافی گرانٹ اور روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں