0

پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سب کچھ دیا سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، 25 سال پہلے پارٹی کا آغازکیا تواس کا نام انصاف کی تحریک رکھا، سیاست میں اس لیے آیا کہ ملک کے لیے کچھ کرسکوں، خواہش تھی کہ تعلیم، صحت اورانصاف کا نظام مضبوط ہوں۔عمران خان نے کہا کہ پرویزمشرف نے این آراودیکر سب سے بڑا جرم کیا، اب تو سارے اکٹھے ہوکر کہتے ہیں ہمیں این آراو دیں۔ ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں