0

چین اور امریکا میں کورونا سے پہلی موت ایک ہی دن ہوئی، انکشاف


ارکنساس: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے پہلی موت 9 جنوری 2020 کو ہوئی، جبکہ ٹھیک اسی دن چین میں بھی ناول کورونا وائرس سے موت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔نیوز سائٹ دی مرکری نیوز نے امریکا میں سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے تک اس ادارے کے ڈیٹابیس میں کورونا وائرس سے امریکا میں ہونے والی پہلی موت کی تاریخ 6 فروری 2020 تھی۔البتہ، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک نئے کیس ریکارڈ کی شمولیت سے یہ تاریخ مزید پیچھے کرکے 9 جنوری 2020 کردی گئی ہے؛ اور یہ عین وہی دن ہے کہ جب چین میں ناول کورونا وائرس سے پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں