0

این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بھر رہیں گے۔اطلاعات کے مطابق کورونا کی تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔این سی او سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نے پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو 15 ستمبر 21 تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں