0

جامعہ کراچی میں دو روزہ طبی سائنسی نمائش اختتام پذیر ہوگئی


کراچی: بین الاقوامی مرکز میں بین الاقوامی نمائش مسلم دنیا میں ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے اعادے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستانی جامعات اور سائنسی اداروں نے اپنی اختراعات اور ایجادات پیش کیں جو طبی شعبہ جات میں استعمال ہوسکتی ہیں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مشن دنیا میں اوآئی سی رکن ممالک اور پاکستان کی مصنوعات کو فروغ دینا ہے، نئے خیالات اور جدت طرازی کو پیش کرنے کے لئے نمائش بہترین وسیلہ ہوتی ہے۔آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں صحت کی نگہداشت میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کامسٹیک آئی سی سی بی ایس بین الاقوامی نمائش (8تا9 ستمبر) جمعرات کو حکومت، سائنسدانوں، مخیرافراد اور صنعتی رہنماں کی جانب سے مسلم دنیا میں ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے اعادے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس بین الاقوامی نمائش میں 21 سے زیادہ نمائش کنندہ نے شرکت کی جس کے توسط سے ملک میں جدت طرازی اور صنعقی ترقی کی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے مقامی سطح پر تیارٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ ٹیکنالوجی ایکیوبیشن سینٹر جامعہ کراچی اور او آئی سی کامسٹیک کے باہمی تعاون سے ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں