0

لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


راولپنڈی: قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اسپنر محمد نواز کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔محمد نواز کا کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا۔دوسری جانب قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں لہذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں