0

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، کمیٹی نے ملکی داخلی سیکیورٹی، سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کے لیے سیکیورٹی رسک بننے والے شرپسند عناصر کے خلاف پوری طاقت سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر، صوبائی چیف سیکرٹریز، مشیر قومی سلامتی، صوبائی آئی جیز، وفاقی سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مقررہ اہداف کی جلد تکمیل کے لیے ٹائم لائن اور پرفارمنس کے اعشاریے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سائبر سیکیورٹی، جاسوسی، عدالتی اصلاحات، سیکیورٹی فورسز کی استعداد بڑھانے جیسے کاموں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں