0

ہاتھ سے معذورافراد کے لیے پاکستانی مشینی بازو تیارکرلیا گیا


کراچی: پاکستان میں پہلی مرتبہ پیدائشی معذور یا کسی حادثے سے متاثرہ ہاتھ سے محروم افراد کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی (روبوٹ بازو) روبوٹک آرم تیار کیا گیا ہے۔سینسر کے زریعے دماغ کی مدد سے چلنے والا مصنوعی ہاتھ حرکت بھی کرسکتا ہے اور وزن بھی اٹھا سکتا ہے، روبوٹک آرم کے زریعے معذور افراد عام افراد کی طرح اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں منعقدہ دو روزہ صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت کے موضوع پر مبنی کامسٹیک آئی سی سی بی ایس بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی ایک نجی کمپنیبایونکس نے اسے تیار کیا ہے۔اس میں کئی سینسر کے علاوہ بیٹری نصب کی گئی ہے جو مکمل چارجنگ پر بازو کو مسلسل 8 گھنٹے متحرک رکھتی ہے۔ بازو ساڑھے تین کلو وزن اٹھاسکتا ہے جس کی کلائی گھوم سکتی ہیں اور انگلیاں متحرک ہوتی ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں