0

افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکا نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر کانفرنس کو افغانستان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موثر سرحدی انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث خطے میں بحران کے باوجود پاکستانی سرحد اور اندرونی سکیورٹی برقرار رہی جب کہ شرکا نے خوشحال اور پرامن خطے کے لیے تمام علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں