0

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسیفی یونٹ اضافے کی منظوری


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسیفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسیفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں