0

سلامتی کونسل میں افغان مندوب کا طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ


جنیوا: سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں افغان مندوب غلام اسحاقزی نے عالمی برادری سے طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کے دوران غلام اسحاقزی نے اپنے خطاب میں طالبان کی نگراں حکومت کے ارکان پر اقوام متحدہ کی موجودہ پابندیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان رہنماوں پر سفری پابندیوں کو نرم کیا گیا یا انھیں سہولیات فراہم کی گئیں تو شدت پسند تنظیم اسے عالمی سطح پر اپنی کامیابی قرار دے گی۔افغان مندوب نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے گا جب تک حکومت میں افغانستان کے تمام طبقات اور اقلیتوں کی نمائندگی نہ ہو۔ طالبان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں ورنہ یہ ہر مسلح تنظیم کی طاقت کے ذریعے حکومت قائم کرنے کا جواز بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں