0

فیس بک گروپس کا جواب: ٹوئٹر کمیونٹیز


سلیکان ویلی: ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر کمیونٹیز کا اعلان کیا گیا ہے جو بظاہر فیس بک گروپس اور ریڈٹ میں سبریڈیٹ سے ملتا جلتا ہے۔آسان الفاظ میں کوئی ٹوئٹر کمیونیٹی ایک خاص موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا ایک گروپ ہوگی۔اس کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس کو اگرچہ تمام ٹوئٹر صارفین دیکھ سکیں گے تاہم صرف کمیونٹی ممبرز (ارکان) ہی ان پر تبصرے کرسکیں گے۔ یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ فیس بک میں کلوزڈ گروپس میں ہوتا ہے۔فیس بک گروپ کی طرح اس میں بھی ایڈمنز اور ماڈریٹرز ہوں گے جو کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس پر نظر رکھیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کمیونیٹی میں شامل تمام ارکان اس کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹیز کیلیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکانٹ بھی تخلیق کردیا گیا ہے جس کی تعارفی ٹویٹ میں ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے کمیونٹیز کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں